ایک نیوز: لاہور ایئرپورٹ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول برح برح متاثر ہوا ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 کو اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔ اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 242 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739 منسوخ ہوچکی ہے۔ سیرین ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 821 ساڑھے دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ قطر ائیر کی دوحا جانے والی پرواز کیو آر 629 کو دو گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔
فلائی جناح کی کراچی جانے والی پرواز 9پی کو 841 دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔ عمان ائیر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 344 کو تین گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔ سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ائیربلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پرواز ٹی جی 365 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز پی اے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ سعودی ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 738 منسوخ کردی گئی ہے۔ اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز ای وائی 241 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ائیر سیال کی مسقط سے آنیوالی پرواز پی ایف 733 نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ائیربلیو کی شارجہ سے آنیوالی پرواز پی اے 413 دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ فلائی جناح کی کراچی سے آنیوالی پرواز 9پی 840 دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ عمان ائیر کی مسقط سے آنیوالی پرواز ڈبلیو وائی 343 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
سعودی ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 734 چار گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ فلائی ناس کی دمام سے آنیوالی پرواز ایس وائی 883 چار گھنٹے تاخیر سے آئے گی۔ ائیربلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز پی اے 471 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ سیرین ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ای آر 822 بارہ گھنٹے تاخیر کاشکار ہے۔ ائیربلیو کی کراچی سے آنیوالی پرواز 402 دس گھنٹے تاخیر سے آئے گی۔ ائیربلیو کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی اے 406 کو آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا ہے۔