لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری

لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری
کیپشن: The final lists of candidates for the National and Provincial Assembly seats of Lahore have been released

ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔  

لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں پر1079 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد فہرستیں جاری کردیں۔ 

فہرستوں کے مطابق چودہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 266 امیدوار مدمقابل ہیں۔ اسی طرح 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 813 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سب سے  زیادہ 27 امیدوار مدمقابل ہیں۔ این اے 120 سے ن لیگ کے سردار ایاز صادق میدان میں ہوں گے۔

اسی طرح این اے 118 میں سب سے کم 18امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ این اے 118 سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ میدان میں ہیں۔ 

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 161 میں سب سے زیادہ 46 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی پی 150 میں سب سے کم 13 امیدوار مدمقابل ہیں۔