صادق آباد:رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

صادق آباد:رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: صادق آباد:رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

ایک نیوز: صادق آباد میں رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔ ماچھی گوٹھ کے قریب انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آدھے گھنٹے سے مرکزی ریلوے ٹریک پرکھڑی ہے کیونکہ انجن سٹارٹ کرتے ہوئے آگ دوبارہ لگ جاتی ہے۔

آگ کی اطلاع کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔