جسٹس مظاہر نقوی نے بلٹ پروف گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھیج دی

جسٹس مظاہر نقوی نے بلٹ پروف گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھیج دی
کیپشن: Justice Mazahir Naqvi sent the bulletproof vehicle back to the Cabinet Division

ایک نیوز: کابینہ ڈویژن کی طرف سے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ، وزارت داخلہ کی سفارشات پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ سابق جج نے 16 جنوری کو گاڑی سینٹرل پول کو واپس کر دی ہے۔ سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے 10 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بلٹ پروف جیپ 2017 ماڈل بطور جج سپریم کورٹ ان کے زیرِ استعمال رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی اس وقت پول میں موجود ہے۔