عام انتخابات چند دن کی دوری پر لیکن شفافیت پر اب بھی سوالیہ نشان

Jan 19, 2024 | 11:31 AM

ایک نیوز: عام انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان اب بھی موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خصوصی ہدایات ہیں کہ صحافی الیکشن کمیشن کے کسی ڈیپارٹمنٹ سے خبر حاصل نہ کر سکیں۔ اعلی حکام الیکشن کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے صحافیوں کو انتخابات سے متعلق خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کی ہر راہداری میں ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ 

سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں ہدایات ہیں کہ صحافیوں کو صرف میڈیا روم تک محدود رکھا جائے۔ 

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں انتخابی نشانات کی زبردستی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی گزشتہ روز خاموشی سے کی گئی۔ میڈیا کو کورٹ روم اور لاء ونگ تک جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

مزیدخبریں