عدالت کا جوہر ٹاؤن میں کیفےکو تاحیات سیل کرنےکاحکم

عدالت کا جوہر ٹاؤن میں کیفےکو تاحیات سیل کرنےکاحکم
کیپشن: عدالت کا جوہر ٹاؤن میں کھلے کیفےکو تاحیات سیل کرنےکاحکم

ایک نیوز: سموگ کے تدراک کے خلاف متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہورہائیکورٹ نے جوہرٹاؤن میں کھلے کیفےکو تاحیات سیل کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کے تدراک کے خلاف متفرق درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔

وکیل نے کہا کہ طلب علموں کو الیکٹریک بائیک دینی چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسکےلیے ہمیں بیٹری چارجنگ کے لیے پوائنٹ کھولنے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

ممبرجوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ جوہر ٹاؤن کےایریا میں 94 کیفے خلاف ورزی کرتے نظر آئے ہیں،اے سی ماڈل ٹاؤن کو اطلاع دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی جاسکی،یہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ انکے پاس پولیس کی نفری نہیں ہوتی،ہم چاہتے ہیں کہ ایک ٹاسک فورس بنا دی جائے جوہر ٹاون میں بہت خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے خلاف ورزی پر اپ انہیں جرمانہ کریں اگر دوبارہ خلاف ورزی کرے توا ن کے کیفے کو سیل کر دیا جائے،عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کیفے کھولنے والوں کو تاحیات سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈی سی کمیشز اور ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے دو ایریا پر پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ایل ڈی اے ایونیو اور ماڈل ٹاؤن ایریا میں پودے لگائے جائینگے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ لیسکو والے درختوں کو کاٹ رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ لیسکو کو انفارم کریں کہ وہ ایسا نہ کرے لیسکو کو پیغام دیں کہ پی ایچ اے کو ساتھ میلکر کام کریں۔پی ایچ اے والے تو ہائیکورٹ سے پودے لیکر گئے ہیں اور کسی کے گھر میں لگائے۔درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ایم اے او کالج کی گراؤنڈ پر بھی اگر توجہ دی جائے تو بہت بہتر ہوسکتا ہے وہاں پھلوں کے درخت لگائیں جاسکتے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ ایسا قانون بنا دیں کہ ایک درخت کو کاٹنے پر 5 پودے لگائیں جائے،درخت کاٹنے پرصرف ایف آئی آر نہ دی جائے بلکہ اسکی جگہ پودے لگانا کا حکم دیا جائے،خالی پلاٹ پر پی ایچ اے کو ہدایت دی جائے کہ وہاں پودے لگائیں جائیں،پی ایچ اے کو چاہیے کہ پودے لگانے والوں کو انعام دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کام ایل ڈی اے کر سکتا ہے،عدالت  درخواست گزار وکیل کی گزارشات پر غور کریگی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔