ایک نیوز:عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ڈی سی ایس ایس پی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بغیرکارروائی کے پیرتک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ڈی سی ایس ایس پی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے وکلاء کی غیر موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
بعد ازاں پراسیکوشن کی استدعا پر عدالت نے سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔