ایک نیوز: فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق وفاقی حکومت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی.سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے حکومتی درخواست پر سماعت کرے گا.
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرناکمیشن کے مقرر وقت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا۔درخواست میں مقررہ وقت میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔جنوری کے تیسرے ہفتے میں انکوائری کمیشن نے رپورٹ فائنل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرانا تھی۔