دورہ نیوزی لینڈ: شاہین کھیلنا بھول گئے، چوتھے ٹی20 میں بھی شکست

چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: 4th T20: New Zealand won the toss and fielded against Pakistan

ویب ڈیسک:دورہ نیوزی لینڈ کے دوران شاہین کھیلنا ہی بھول گئے۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا۔ کیویز نے 158 رنز کا ہدف صرف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنا ئے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر  اعظم تھے جو 56 کے مجموعے پر 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، 88 رنز پر فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایک جانب وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسری جانب محمد رضوان ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 126 کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد 14 گیندوں پر 10 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان 63  گیندوں پر  90  رنز اور محمد نواز  9  گیندوں پر 21  رنز  بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پہلے ہی تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

واضح رہےکہ زیادہ باؤنڈریز لگنے اور تماشائیوں کی بڑی تعداد کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ نے گراؤنڈ میں محتاط رہنے اور بال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔