ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) آج خانیوال کے ریلوے گراؤنڈ میں پاور شو کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ آج خانیوال کے حلقہ این اے 145 اور پی پی 211، 206 کیلئے انتخابی مہم کے تحت جلسہ کا انعقاد کررہی ہے۔
جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز خطاب کریں گی، ریلوے گراؤنڈ میں ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
خانیوال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 145 سے محمد خان ڈاہا جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پی پی 211 سے رانا سلیم حنیف اور پی پی 206 سے اسامہ فضل ن لیگ کے امیدوار ہیں۔
جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی اور مقامی قیادت کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔