بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری 

Jan 19, 2024 | 09:20 AM

ایک نیوز: حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ 

7 تا 14 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 2.061 بلین روپے وصول اور 261 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 0.986 بلین روپے وصول اور 153 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ گوجرانولہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ 

پشاور سے 0.417 بلین روپے وصول اور 47 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 61 افراد گرفتار اور 0.513 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ 

یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 66.091 بلین روپے وصول جبکہ متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں