منی پور میں بھارتی فورسز پر حملہ 

منی پور میں بھارتی فورسز پر حملہ 
کیپشن: Attack on Indian forces in Manipur

ایک نیوز: مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے منی پور میں فسادات کی نئی لہر نے جنم لے لیا۔ منی پور میں بھارتی پولیس کی جانب سے مئی 2023 سے شروع کی گئی ظالمانہ کارروائیوں سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کے مشتعل ہجوم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تھوبال پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا۔ منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ طاقت کے نشے میں مست مودی سرکار کی ریزرو فورس کو مظاہرین کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی۔ 

ماہرین نے منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ عوام کی جانب سے رد عمل قرار دیدیا۔ میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھوبال حملے کے بعد مودی کی ریزرو فورس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ 3 مئی 2023 سے جاری منی پور فسادات میں اب تک 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے۔ 

منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔ منی پور کی عوام بی جے پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے۔ مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔