تحریک انصاف کادوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنےکااعلان

تحریک انصاف کادوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنےکااعلان
کیپشن: تحریک انصاف کادوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنےکااعلان

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مطابق 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور مرکزی سیکرٹری جنرل رؤف حسن سمیت دیگر عہدیداران و رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے ورچوئل یا آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔