ویب ڈیسک:بھارت میں بندرنےآئی فون چوری کرکےرشوت مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں بندرنےشرارت کرکےشہری کوپریشان کردیااوراپنی بات بھی منوالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورنداون شہر میں بندر نے ایک شخص کا قیمتی آئی فون چوری کرلیا اور یہی نہیں پھر اس بندر نے اسے واپس کرنے کے لیے اپنی بات بھی منوائی۔
میڈیارپورٹ کےمطابق یہ واقعہ 6 جنوری کو پیش آیا جب بندر ایک شخص کا آئی فون چوری کر کے عمارت کے اوپر بیٹھ گیا، اس دوران کئی لوگ متاثرہ شخص کی مدد کرنے کے لیے جمع ہوگئے تاہم اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر بھی بندر ڈرا نہیں اور اس نے آئی فون واپس نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق لوگوں کی جانب سے بندر کو کئی چیزیں پھینکی گئیں اور لالچ دی گئی تاہم اسی دوران اس نے ایک جوس کے پیکٹ کے عوض ڈیل کر کے آئی فون واپس کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پوری ڈیل کے دوران متاثرہ شخص اور اس کے فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔