امریکا:سخت سردی نےتباہی مچادی،40افرادہلاک

امریکامیں سخت سردی سے40افرادہلاک ہوگئے
کیپشن: 40 people died due to extreme cold in America

ویب ڈیسک:امریکامیں گزشتہ ایک ہفتےسےسخت سردی نے9ریاستوں کوگہرلیاہےجس سے ہلاکتوں کی تعداد40تک جاپہنچی ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکامیں خون جمادینےوالی سردی کاراج برقرارہےجس سےزندگی کانظام درہم بھرہم ہوگیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکا کی 9 ریاستوں آرکنساس، الینوائے، کنساس، مسیسیپی، نیویارک، اوریگون، پنسلوانیا، ٹینیسی اور وسکونسن میں برفانی طوفان، برفباری اور سخت سردی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔
سردی کی اس لہرسےسب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جہاں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ سڑکوں پربرف کی چادرسےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریاست پنسلوانیا میں بھی مسافر بردار منی وین برف سے ڈھکی سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھی اور جوٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست اوریگون میں منجمد کرنے والی برفباری اور یخت بستہ ہواؤں نے 85 ہزار افراد کو گھروں میں قید کردیا جب کہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ بجلی کا نظام ٹھپ ہوگیا اور 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
نیویارک کے جنوب میں 30 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی تھی جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی یہی صورت حال ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔