ویب ڈیسک:بھارت میں پکنک منانےآئےسکول کےبچوں کی کشتی ڈوب گئی،حادثےمیں 14بچوں سمیت16افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی گجرات میں پکنک منانے آئے سکول کے طلبا کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 2 اساتذہ اور 14 بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق گجرات کےشہرودودرہ کی ہرنی جھیل میں کشتی کوحادثہ پیش آیا،،جہاں نجی سکول کے بچے پکنک منانے آئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں بچوں سمیت27 افراد سوار تھے اور کسی نے بھی مبینہ طور پر لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔
حادثے میں14 بچے اور2 اساتذہ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ11 بچےلاپتا ہوگئےجن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مقامی سیاستدان کےمطابق حادثہ کشتی ٹھیکیدارکی غلطی کی وجہ سےپیش آیا،جس نےکشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوارکئےہوئے تھے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔