ویب ڈیسک:لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمٰن کوڈاکوؤں نےگھرکےدروازےپرلوٹ لیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمن کےساتھ آج شام کوجوہرٹاؤن میں ڈکیتی کاواقعہ پیش آیاہے۔
ذرائع کے مطابق سابق آف اسپنر عبد الرحمٰن کودوڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پرلوٹ لیا،سابق کھلاڑی کےہمراہ ان کی بیوی اورآٹھ ماہ کی بچی تھی۔
سابق کرکٹرنےبتایاکہ ڈاکوؤں نےمیری بیٹی پرگن تان لی تھی،پرس اورجیولری لوٹ کرفرارہوگئے۔واقعہ کی رپورٹ چوکی جوہر ٹاؤن میں کروا دی ہے۔
واضح رہے کہ عبدالرحمٰن نے22 ٹیسٹ،31 ون ڈے اور8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔