لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندکےڈیرے،موٹروےبند

Jan 19, 2024 | 02:53 AM

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندکےڈیرے،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکوٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ کم ہونےپر لاہور،چنیوٹ اورننکانہ صاحب میں  ٹریفک نہ ہونے کےبرابرہے،خانکاہ ڈوگراں،خانیوال سمیت دیگر علاقوں کوبھی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم تھری فیض پورسےرجانہ تک بندکردی گئی،ایم فورپرحدنگاہ کم ہونےکی وجہ سےگوجرہ سےپنڈی بھٹیاں تک ٹریفک معطل کردی گئی۔
سیدعمران احمدکےمطابق ایم فائیوکوشیرشاہ سےظاہرپیرتک شدید دھندکےباعث بندکردیاگیا،حدنگاہ کم ہونےسےموٹروےایم گیارہ کو لاہورسےسیالکوٹ تک ٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں ،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پررابطہ کریں۔

مزیدخبریں