ایک نیوز :وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کا کہنا ہے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر عائد جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ بندرگاہوں پر درپیش مشکلات کے باعث کیا۔
وفاقی وزیر بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے گی۔ کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے۔
فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ کاروباری برادری سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے نتیجے میں بندرگاہ پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز پھنسے ہوئے۔