ایک نیوز:پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی،7ماہ سے مسلسل کم ہوتے ملکی ڈالر ذخائر میں پہلی بار26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 ارب 44 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 60 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہو گئے۔۔ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5.84ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں۔ملکی زرمبادلہ کے اس وقت ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10.44 ارب ڈالر ہے۔