خیبرپختونخوا: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

Jan 19, 2023 | 21:29 PM

 ایک نیوز:خیبرپختونخوا کے علاقے تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کر دی گئی جبکہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس نے مزید کہا کہ زخمی اہلکار کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں