نگران وزیراعلیٰ کے نام پرپارلیمانی کمیٹی اختلافات کاشکار 

نگران وزیراعلیٰ کے نام پرپارلیمانی کمیٹی اختلافات کاشکار 
کیپشن: The Parliamentary Committee on the name of the caretaker chief minister is raising differences

ایک نیوز :ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کانگران وزیراعلیٰ کے نام تبدیل کرنا آئین کی خلاف ورزی  قرار دیدیا۔ پارلیمانی کمیٹی کی مشاورت سے پہلے اختلافات کا شکار ہوگئی۔

ملک احمد خان کا نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں میں تبدیلی پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ایک دفعہ جو نام بھیج دیے جائیں اس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔اب مزید  نئے نام شامل نہیں کیے جائیں گے۔جووزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف نے پہلے نام بھجوائے ہیں وہی نام ر ہیں گئے۔کمیٹی  میں بھی انہی ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔نئے نام پر کوئی مشاورت نہیں کی جائےگی۔