ایک نیوز : پاکستان میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار ہے، لاہور میں پولیو وائرس کا پہلا ماحولیاتی نمونہ مثبت نکل آیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس کا ماحولیاتی مثبت نمونہ لاہور میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال 2022ء میں 20 پولیو کیسز سامنے آئے تھے۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔حکومت پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پُرعزم ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیں گے۔