فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

Jan 19, 2023 | 19:03 PM

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی مقرر کردیا  جس کے بعد تعداد بڑھ کر 32 تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیرمملکت کے برابرہوگا۔کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ فہد ہارون اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز ہیں۔ پہلےوزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزیدخبریں