شاہد آفریدی نے بطور چیف سلیکٹر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی

Jan 19, 2023 | 18:59 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز : سابق آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ مزید کام کرنےسے معذرت کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ میں عبوری چیف سلیکٹر رہوں لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس عہدے پر نہیں رہ سکتا اس لئے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے کوچنگ زیادہ اہمیت کی حامل ہے، پاکستان میں کوچز ہیں،انہیں استعمال کرناچاہیے، کوچنگ پاکستان اے،انڈر19کیلئےبھی ضروری ہے، انڈر19 اور پلیئرزڈویلپمنٹ کیلئے پی سی بی کو میری ضرورت ہوگی تو حاضر ہوں۔

رمیز راجا کے جانے کے بعد پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی نے شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

بطور چیف سلیکٹر ان ہی کے اقدامات کی وجہ سے ابرار احمد ٹیم میں آئے جب کہ سرفراز احمد کی ٹیسٹ میچز میں 4 سال بعد انٹری ہوئی۔

مزیدخبریں