پاکستان کو قرض کی فراہمی مؤخر کرنے کی خبر پر ورلڈ بینک کا وضاحتی بیان  

Jan 19, 2023 | 18:49 PM

ایک نیوز : کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ   پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
 گزشتہ روز میڈیا پر اس قسم کی خبریں آئی تھیں کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ایک سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔

  پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ آپریشنز کی منظوری میں تاخیر سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا  کہ عالمی بینک مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں