ایک نیوز :سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاکہنا ہے کہ جب تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا تواستعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہو چکا تھا ۔جو پی ٹی آئی ارکان آئے مجھےمطمئن کیا ان کے استعفے منظور کرلئے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ ابھی سوچ رہے ہیں ۔ان ارکان کے استعفے منظور کئے جنہوں نے اطمینان دلایا۔جب استعفے منظور کرتا ہوں تو شور مچتا ہے نہ منظور کرو ں پھر بھی شور مچتا ہے ۔اب میں چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی آئیں۔
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ملک کی ترقی کیلئے خواتین کو ہر معاملے میں ساتھ رکھنا پڑے گا ۔پیپلز پارٹی نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی ۔ پاکستان کی خواتین باہمت اور باصلاحیت ہیں۔