ہمارے بیٹے ساتھ تمھارا بیٹا کیوں کھیلا ؟ گیارہ بچوں کا محنت کش باپ قتل

ہمارے بیٹے ساتھ تمھارا بیٹا کیوں کھیلا ؟ گیارہ بچوں کا محنت کش باپ قتل

ایک نیوز: مریدکے میں محنت کش کے بیٹے کا چوہدیوں کے بیٹوں کے ساتھ کھیلنا جرم بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق بااثر چوہدریوں نے گیارہ بچوں کا محنت کش باپ قتل کردیا۔واقعہ آبادی دھوپ سڑی میں پیش آیا جس میں ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

  تلہ گنگ میانوالی روڈ پر احسان پمپ کے قریب مسلح شخص نے کار سواروں پر فائرنگ کر دی جس سے  تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مسلح شخص کی فائرنگ جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک موٹرسائیکل پر سوار فائرنگ کرنے والے فرارہو گئے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-19/news-1674132628-8600.mp4

دوسری جانب مریدکے میں مقامی بینک سے لاکھوں روے لیکر نکلنے والا آڑھتی روڈ پر لٹ گیا۔ پولیس ذرائع  کے مطابق دو موٹر ساِئیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر زبردستی روک لیا۔ مزاحمت پر آڑھتی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور چار لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-19/news-1674132628-3665.mp4

واضح رہے کہ گزشتہ روز  فیصل آباد میں مرید نے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو  قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔تعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا  لیکن اسکا اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

مقتول کے بھائی صابر کا کہنا تھا کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کام کروانے کیلئے پیر کو ہزاروں روپے نذرانہ دیا تھا، یہ رقم تھوڑی تھوڑی کرکے دی گئی تھی، پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔