عراق،فٹبال میچ کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 افراد ہلاک

Jan 19, 2023 | 17:53 PM

عراق اور عمان کے درمیان فائنل میچ کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

     بصرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں عراق اور عمان کے درمیان فٹبال کا فائنل مقابلہ جاری تھا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں شایقین اسٹیڈیم امڈ آئے۔

فٹبال میچ کے دوران شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں دیوار پر چڑھ گئے اور درجنوں افراد ایک دوسرے پر گر گئے۔

واضح رہے کہ عراق 40 سال بعد گلف ٹورنامنٹ کی نمائندگی کررہا ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں