بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹس کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

بشریٰ انصاری جعلی اکاؤنٹ کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں
کیپشن: Bushra Ansari reached FIA against the fake account

ایک نیوز : اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل پہنچیں۔

معروف اداکارہ نے 2روز قبل ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ  ٹوئٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں۔ میرے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹوئٹ کیا گیا۔