ایک نیوز: قرآن کریم کےلئے ایک سافٹ وئیر بنایا گیا ہے جو خاتم النبین یا قرآن کی تبدیلی کرے گا یا ترجمہ تبدیل کرے گا تو سافٹ وئیر سسٹم خود بخود تبدیلی پر بلاک سائٹ ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ارفع کریم ٹاور میں وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن کریم کےلئے ایک سافٹ وئیر بنایا گیا ہے جو خاتم النبین یا قرآن کی تبدیلی کرے گا یا ترجمہ تبدیل کرے گا تو ایکشن ہوگا۔سافٹ وئیر سسٹم ہوگا خود بخود تبدیلی پر بلاک سائٹ ہو جائے گی۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سافٹ وئیر ترکی اور ایران کو بھی دیں گے اس کے علاوہ سعودی عرب یو اے ای میں بھی سافٹ وئیر جائے گا۔ ویب سائٹ یا یوٹیوب پر غلط مواد بلاک ہوجائے گا جو بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ پہلی بار پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔ علمابورڈ، سیکرٹری نے مل کر دو ماہ جدوجہد سے سافٹ وئیر بنایا ہے۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں روز کیسز بن رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا نامزد وزیر اعلی تسلیم نہیں گے اگر بن گیا تو چلنے نہیں دیں گے اور سپریم کورٹ جائیں گے۔ ہم نے سکھیرا اور کھوسہ صاحب کے نام دئیے ہیں تھے لیکن اس پر بھی ن لیگ راضی نہیں۔
صحافی نے جنرل باجوہ کے بارے میں کیا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے خلاف ن لیگ نے باتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔ جس پر پرویز الہی نے جواب دیا کہ دشمن غلطی کرے تو اسے نہیں روکتے۔ عمران خان مشاورت کرتے ہیں ہم باجوہ کے خلاف بات کرنے سے روکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر تو بننا ہے تو قومی اسمبلی جا رہے ہیں۔راجہ ریاض کو شرم آنی چاہئے تھی اس سے تو باہر نکال کر ہی دم لیں گے۔ بنگلہ دیش ایک سو چالیس بلین اور پاکستان دو اعشاریہ دو کی ایکسپورٹ کررہا ہے
پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے ٹائوٹ ہلے ہوئے ہیں۔عمران خان سچا لیڈر ہے قائد کے بعد وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔شریف من من چیزیں کھاکر جھوٹ بولتے ہیں۔فیصلہ اور مشاورت جاری ہی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر لڑنا ہے یا نہیں۔رانا ثنااللہ باہر چلے گئے ہیں تو کہوں گا کہ جتنے برے لوگ ملک چھوڑ دیں اتنا اچھا ہے۔