پیپلزپارٹی کی جماعت اسلامی کو باضابطہ مذاکرات کی پیشکش

پیپلزپارٹی کی جماعت اسلامی کو باضابطہ مذاکرات کی پیشکش
کیپشن: PPP's offer of formal negotiations to Jamaat-e-Islami(file photo)

ایک نیوز: میئر کراچی کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی ٹیبل پر بلالیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دیدی۔

ذرائع کے مطابق حافظ نعیم نے پیپلز پارٹی کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا اعلیٰ رکنی وفد کی قیادت سعید غنی کریں گے۔ آج شام کو پی پی وفد ادارہ نورحق جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں میئر کراچی اور ٹاؤن کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ پیپلز پارٹی نے مقامی حکومت پر جماعت اسلامی سے مفاہمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔