کارتک آریان نےشاہد کپور کاگھر کرائےپر لےلیا

Jan 19, 2023 | 16:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز : کارتک آریان  نے ممبئی کے پوش علاقےساحل سمندر پر جوہو میں شاہد کپور کا گھر  کرائے پر لے لیا۔
 رپورٹ کے مطابق  اداکار کارتک آریان نے جوہو تارا روڈ پر پرنیتا بلڈنگ میں  شاہد کا اپارٹمنٹ لیز پر لیا ہے ۔ 
یادرہے شاہد کپور اس پراپرٹی میں بیوی میرا راجپوت اور اپنے بچوں زین کپور اور میشا کپور کے ساتھ پچھلے سال تک رہتے  رہے ہیں، تاہم بعد ازاں وہ   ممبئی کے ورلی علاقے میں  میں واقع ایک نئے ڈوپلیکس میں شفٹ ہوگئے تھے۔ 
 شاہد کا یہ  اپارٹمنٹ ایک پنٹ ہاؤس ہے، جو ساحل سمندر  کے عین اوپر واقع اور  ساحل کے کچھ بہترین نظارے پیش کرتا ہے۔
شاہد نے مبینہ طور پر میرا سے شادی کرنے سے پہلے 2014 میں جائیداد خریدی تھی جو پرنیتا بلڈنگ میں 3,681 مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے اور کمپاؤنڈ میں دو پارکنگ  کے ساتھ دستیاب ہے 
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کارتک آریان پہلے 12 مہینوں میں 7.5 لاکھ روپے، دوسرے سال 8.02 لاکھ اور تیسرے سال میں 8.58 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کریں گے۔ اداکار نے 45 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ادا کیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، شاہد کی اہلیہ میرا کپور نے اداکار کی جانب سے کارتک آریان کی والدہ مالا تیواری کے ساتھ لین دین کیا ہے۔

مزیدخبریں