اللہ پر یقین رکھنے اور محنت کرنے سے نوجوان کامیابی حاصل کر سکتا، مولانا آزاد جمیل

  اللہ پر یقین رکھنے اور محنت کرنے سے نوجوان کامیابی حاصل کر سکتا، مولانا آزاد جمیل
سورس: pic from facebook

ایک نیوز: صدر مرکزی علماء کونسل سندھ مولانا آزاد  جمیل نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے نوجوانوں میں مایوسی ، ناامیدی نظر آتی ہے لیکن اللہ پر یقین رکھنے اور محنت کرنے سے نوجوان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ 

معروف مذہبی سکالر صدر مرکزی علماء کونسل سندھ مولانا آزاد جمیل نے ایک نیوز کے پروگرام '' نیوز مارننگ'' میں شرکت کی اور اس موقع پر اینکرز کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں آج کل کے ماحول نوجوان کیوں مایوس نظر آتا ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برادشت بڑھتی جا رہی ہے اور بہت سے نوجوانوں میں مایوسی ، ناامیدی نظر آتی ہے لیکن اللہ پر یقین رکھنے اور محنت کرنے سے نوجوان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی اصلاح اور معاونت سے ہی ہم معاشرے میں امن اور سکون لاسکتے ہیں تاہم ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مولانا آزاد نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا ہے تو ان کے اخلاق میں بہتری اور رویوں میں تبدیلی  لیکر آنا ہو گی۔