بھارتی اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ بیڈروم سے خاص تصاویر

Jan 19, 2023 | 16:13 PM

ایک نیوز: بھارتی اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ بیڈروم سے انتہائی خاص تصاویر شیئر کردی ہیں۔ جنہیں سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکتا لوکھنڈے اور وکی جین ہر تہوار کو دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ جوڑا اپنے ہر جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں اس جوڑے نے انسٹاگرام پر 'مکر سنکرانتی' کے جشن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں انکتا اور وکی دونوں روایتی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

انکیتا مکر سنکرانتی کے موقع پر مراٹھی لک میں نظر آئیں۔ اداکارہ کو کالے اور سنہری رنگ کی ساڑھی پہنے دیکھا گیا۔ انکتا لوکھنڈے نے اپنی کالی اور سنہری ساڑھی کو سرخ دوپٹہ کے ساتھ اسٹائل کیا تھا۔

انکتا نے مراٹھی ساڑھی کے ساتھ روایتی مراٹھی زیورات بھی پہنے ہیں۔ اداکارہ ایک نئی نویلی مراٹھی دلہن کی طرح لگ رہی تھیں جو نتھ، کمربند اور کڑے پہنے ہوئے تھیں۔

وکی جین کے ساتھ انکتا لوکھنڈے کی رومانس بھری یہ تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

مکر سنکرانتی کے موقع پر انکتا کو بھی اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا گیا۔ اداکارہ کی بیڈروم کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک تصویر میں انکیتا بیڈ پر بیٹھی پوز دے رہی ہیں اور وکی نے ان کو پازیب پہنا رہے ہیں۔

انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ جہاں ایک طرف انڈسٹری کے دوست اور مداح ان تصاویر کو کپل گولکے طور پر سمجھ رہے ہیں۔

دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین بھی اس جوڑے کو خوب ٹرول کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں