ایک نیوز: تھانہ کھنہ کے علاقے میں 4 مسلح نوجوان نےخاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدنقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقع کھنہ کے علاقے بلال ٹاؤن میں پیش آیاجہاں 4 مسلح ملزمان نےرات گئےگھر میں گھس کر خاتون سے اسلحے کے زور پر زیادتی کی، خاتون کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون کو ڈرانے کے لئے فائرنگ بھی کرتے رہے، ملزمان جاتے ہوئے خاتون سے نقدی اور طلائی زیورات بھی لے گئے۔
تھانہ کھنہ پولیس نےایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
ایس ایچ او کھنہ کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔