ایک نیوز: سنانواں میں خود کو اعلی افسر ظاہر کرکے جعلی کرنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔
رپورٹ کے مطابق سنانواں کے علاقے سلطان کالونی میں جعلی کرنسی چالانے والا آفیسر گرفتار جعلی کرنسی چالانے والا بااثر شخص خود انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرتا تھا سلطان کالونی پڑول پمپ پر پٹرول ڈلواتے بااثر شخص رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ انٹیلیجنس آفیسر بن کر جعلی کرنسی چالانے والا بااثر شخص سلطان کالونی سے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوا کر فرار ہو رہا تھا پمپ مالکان نے پولیس کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کی گاڑی سے چار جعلی نمبر پلیٹیں اور جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم اپنے آپ کو اعلی اداروں اور انٹیلیجنس آفیسر بھی ظاہر کرتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ملزم کی بیوی اور رشتے اعلی عہدوں پر فائز ہے ملزم کی رہائی کے لئے مظفرگڑھ سے اعلی شخصیات سمیت متعدد افراد متحرک ہوچکے ہیں ملزم کی شناخت پریڈ سے ظاہر ہوتا ہے کی مظفرگڑھ محلہ بلوچ نگر کا رہائشی ہے پولیس مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا۔ لاہور میں غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی بنانے والا گینگ گرفتار کیا تھا۔ حراست میں لیے جانے والے ملزمان کی شناخت شیرباز، اشفاق، شمس الرحمن اور تنویر کے ناموں سے ہوئی تھی۔ ملزمان سے کروڑوں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے والی مشینری بھی برآمد ہوئی تھی۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایاتھا کہ وہ کافی عرصے سے یہ کام کررہے ہیں اور جعلی کرنسی تیار کر کے اسے دوسرے شہروں میں بھیجتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔