ایک نیوز :فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کے خلاف زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اضافہ کو مسترد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ہوشرباء مہنگائی اور یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ یقینا عام آدمی اور غریبوں کے بچوں کے لئے تعلیم کا حصول مشکل بنانا ہے۔ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے 25 فیصد اضافہ کے خلاف طلباء کی احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ طلباء نے فیسوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس نہ لینے پر گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی دیدی۔
طلبا کا کہناہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے گزشتہ روز اچانک فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا تھا جس کیخلاف خلاف زرعی یونیورسٹی بورے والا کیپمس کے طلباء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ۔
طلباء کا کہنا تھا کہ وہ فیسوں کو مسترد کرتے ہیں فیسوں میں اضافہ تعلیم کے حصول کے کا رستہ بند کرنے کے مترادف ہے اگر ملک معاشی بحران سے دوچار ہے تو کیا حکومت اب طلباء کا خون نچوڑنا چاہتی ہے؟اگر حکومت نے اضافہ واپس نہ لیا تو ہم گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-19/news-1674124976-9615.mp4
واضح رہے عرصہ قبل پنجاب یونیورسٹی کے آئی آرڈیپارٹمنٹ کے طلباء کی جانب سے یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ آئی آر کی فیسوں میں دوسال میں دوگنا تک کا اضافہ کیاگیا ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ کلریکل سٹاف ناروارویہ بندکریں اور آوٹ سائیڈرزپرپابندی لگائی جائے۔
طلباءکی جانب سے پسندناپسندکی بنیادپرکلاسزسے ڈراپ کرنے کاالزام بھی عائدکیا گیا تھا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بس روٹ پانچ بجے تک ہے جبکہ کلاسزشام سات بجے تک ہوتی ہیں۔