نگران وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایک نیوز: نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی اتحاد کی جانب سے میاں اسلم اقبال،  راجہ بشارت اور  ہاشم جوان بخت شامل ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں ملک ندیم کامران،  ملک احمد خان اور سید حسن مرتضی کے نام شاملہیں۔ 

اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا  ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کے لئے مشاورت  کرے گی۔