جلال پور: سوٹ چوری کرتی خاتون پر تاجروں کا سربازار تشدد

Jan 19, 2023 | 15:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جلال پور بھٹیاں میں سوٹ چرا کر جانے والی خواتین کو دوکاندار نے پکڑ ی گئی، تاجروں نے پولیس سے پہلے اپنی عدالت لگا کر خواتین پر تشدد  کر ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے کھوکھا بازار میں نوسر باز گروہ کی خواتین  دوکان کے سوٹ چوری کر کے جانے لگیں تو دوکاندار کو شک ہونے پر دوکاندار نے ان کو پکڑا تو ان سے سوٹ برآمد ہوئے دوکاندار نے خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ واردات کی سی سی ٹی فوٹیجز ایک نیوز نیوز کو  موصول ہو گئی ہے۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں  ایک خاتون  کپڑا چوری کرتے واضع دیکھائی دیکھا جا سکتا ہے۔ دوکاندار نے  خواتین کو پولیس کے حوالے کر دیا۔اس واقع پر تھانہ جلال پور بھٹیاں پولیس کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے  پولیس نے چوری کرنے والی خواتین پر اور ان کے نامعلوم ساتھیوں پر ڈکیتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-19/news-1674123879-8098.mp4

واضح رہے کہ کچھ فیصل آباد میں ہجوم کے ہاتھوں چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے معاملے میں ملوث پانچ افراد جب کہ سرگودھا میں سٹال کی رقم نہ دے سکنے والی خاتون کو آگ لگانے کے ذمہ دار دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فیصل آباد کے ایک بازار کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چوری کے الزام میں درمیانی عمر کی دو خواتین کو ہجوم کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر ان کے کپڑے پھاڑدیے گئے۔ بعد میں ان خواتین کو بازار میں واقع ہارڈویئر کی ایک دکان میں کچھ دیر بند رکھا گیا تھا۔



مزیدخبریں