سرکاری سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ 

سرکاری سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ 
کیپشن: Examination emergency in government schools(file photo)

ایک نیوز: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سالانہ امتحانات کے قریب آتے ہی سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ کردی۔ سوالیہ پیپرز تیار کرنے والے اساتذہ کو چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہترین نتائج اور امتحانات کے بروقت انعقاد کیلئے طلباء کو زیادہ سے زیادہ تیاری کروائی جائے۔ اساتذہ اور طلباء وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔

مراسلے کے مطابق بچوں کو ٹیسٹ سیشن کے ذریعے سالانہ امتحانات کی تیاری کروائی جائے۔ یاد رہے کہ رواں سال سالانہ امتحانات کا انعقاد مارچ میں کیا جائے گا۔ تمام سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔