ٹی ایل پی کا بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کافیصلہ

ٹی ایل پی کا بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کافیصلہ
کیپشن: TLP's protest against the alleged rigging in local body elections is sufficient(file photo)

ایک نیوز: کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک پاکستان بھی میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی نے کراچی، حیدرآباد بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

ترجمان تحریک لبیک کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل تبت سنٹر سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ تحریک لبیک نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی الیشن میں سندھ حکومت نے مینڈیٹ کوچرایا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں فارم 11 کے مطابق ہم 25 یوسیز پر جیت چکے ہیں۔