پیپلزپارٹی تنہامیئر نہیں بناسکتی، حمایت درکار ہوگی، سعید غنی

Jan 19, 2023 | 13:19 PM

ایک نیوز: سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اکیلے میئرنہیں بناسکتی، جماعت اسلامی سمیت باقی جماعتوں کی حمایت درکارہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق سینئر پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی نے جن حلقوں کے متعلق درخواستیں دی ہیں۔ 23تاریخ کواس کی شنوائی ہے۔ جہاں جماعت اسلامی جیتی ہے دوبارہ گنتی پروہ مشتعل ہوتے ہیں۔ خاتون افسر سے بدتمیزی کی گئی، اس کودھمکیاں دی گئیں، جماعت اسلامی سے اس رویے کی توقع نہیں تھی۔ 

انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی کو مشورہ دیا کہ حافظ صاحب اپنے رویے پرغورکریں۔ اب جماعت اسلامی کواحتجاج کی ضرورت نہیں۔ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جوکیااس کی فوٹیجزموجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں میئرڈپٹی میئراورٹاؤن کی حکومتیں بنانے پرتوجہ دی جائے۔ ہم کسی کوقانونی راستہ اختیارکرنے سے نہیں روک سکتے لیکن سب مسائل کا حل بات چیت ہے۔ پیپلزپارٹی کے حمایتی کارکنان بھی نکلے ہم نے منع کیاکسی کوانتشار کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس رشتہ تب بھیجیں گے جب وہ بدتمیزی بند کریں گے۔ جہاں ہمارے خلاف ری کاؤنٹنگ ہوتی ہے وہاں وہ خاموش رہتے ہیں اور جہاں ان کے خلاف ری کاؤنٹنگ جاتی ہے وہ اجتجاج کرتے  ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا گیا ہے لیکن حیران کن رزلٹ ہمارا نہیں جماعت اسلامی کاہے۔ 

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نصیب میں ہی دھرنے لکھے ہیں۔ عمران خان کی حکومت میں معاشی بحران شروع ہو گیا تھا۔ آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر معاہدہ کیا گیا اور اس کو پورا نہیں کیا گیا۔ عمران خان کے پاس کوئی سیاسی دور اندیشی نہیں ہے۔

مزیدخبریں