بلوچستان حملہ میں ایران کی سرزمین استعمال ہوئی: دفتر خارجہ

Jan 19, 2023 | 13:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :   بلوچستان میں ایران کے ساتھ ملحقہ سرحد پر ایرانی سرزمین سے سکیورٹی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہوئے جس پر دفتر خارجہ زہرا بلوچ کا کہناہے کہ دہشت گردوں نے حملے کے لیے ایران کی سرزمین استعمال کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ زہرا بلوچ کا کہناہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان پر حملے کے لیے ایران کی سرزمین استعمال کی ہے امید ہے کہ ایران ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران میں سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا  کہ پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈر کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کے ساتھ ملحقہ سرحد پر ایرانی سرزمین سے سکیورٹی فورسز پر حملے میں چار اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔
عامہ آئی آیس پی آر نے جاری بیان میں کہا تھا کہ ’چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین سے معمول کی پیٹرولنگ پر مامور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔‘  جس میں 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ بیان کے مطابق ’ایران سے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔‘

مزیدخبریں