ایک نیوز : ٹوئٹرنے اپنی سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کے لئے ایک سالانہ منصوبہ پیش کر دیا ، پیکج میں ا ’تصدیق شدہ‘ بیج بھی شامل ہ، اس کی ماہانہ فیس میں بھی رعایت بھی دی جائے گی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ کے صارفین ویب پر8 ڈالرزاور اپنی ڈیوائسز پر11 ڈالرز کی ماہانہ سبسکرپشن پر اب سالانہ رعایتی قیمت 84 ڈالرزدیکر یہ سروس سبسکرائب کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ رعایت امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جاپان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں دستیاب ہوگی۔
گزشتہ سال کے اختتام پر ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالرمیں ٹوئٹر خریدے جانے کے بعد سے اس میں کافی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو کے لیے سبسکرپشن کے نئے منصوبے بھی شامل ہیں۔
بلیو چیک مارک اس سے قبل سیاستدانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور دیگر عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔
لیکن گزشتہ سال سبسکرپشن کا آپشن متعارف کروایا گیا تھا جو ادائیگی کرنے کے لیے تیار ہرشخص کے لیے کھلا ہے،تاکہ ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے کیونکہ ایلون مسک ایڈورٹائزرز کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
اس سے قبل دسمبر میں مسک کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی نصف تعداد ٹوئٹر کے بنیادی بلیو ٹک پرہوگی اور آئندہ سال تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم گروپس ، کمپنیز سمیت اہم افراد کواشتہار کے بغیر سہولت فراہم کرے گا۔