نا ایشیا نا یورپ ، پاک بھارت میچ کا نیا وینیو سامنے آگیا

نا ایشیا نا یورپ ، پاک بھارت میچ کا نیا وینیو سامنے آگیا

ایک نیوز : پاک بھارت  کرکٹ میچ اگلے سال امریکا میں ہوسکتا ہے، کرکٹ ماہرین نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سائٹ انسپکشن ٹیم نے 2024 کے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے آکلینڈ، فلوریڈا اور لاس اینجلس جیسے کچھ  امریکی شہروں کا دورہ کیا ہے ۔  کیونکہ  اگلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا ۔ امریکہ کرکٹ کے صدر اتل رائے کا کہناہے  کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ویسٹ انڈیز کی بجائے امریکا میں ہو سکتا ہے۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 'باکس آفس' میچ  بھارت بمقابلہ پاکستان" دونوں ٹیموں کے ناظرین کو دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز میں نہیں بلکہ امریکا میں ہونے کا امکان ہے۔ 
 اتل رائے کا کہناہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فلوریڈا میں  بھارت  کے میچ کو جو ردعمل ملا اس کو دیکھتے ہوئے اس کو امریکا میں کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت اورویسٹ انڈیز میچ کے سبھی ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے  فروخت ہو گئے تھے ۔امریکہ میں 2024 کا  ٹی 20 کرکٹ پہلا کرکٹ عالمی ٹورنامنٹ ا ہو گا، جبکہ کیریبیائی ممالک میں پہلے بھی 50 اوور  اور ایک ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے ۔امریکا اور ویسٹ انڈیز  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شریک میزبان کے طور پر پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
امریکا ورلڈ کپ کی میزبانی کیساتھ ساتھ ہی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔