نوین علی: اداکار منیب بٹ نے اہلیہ اداکارہ ایمن خان کا نمبر اور گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کی جانب سے نجی معلومات لیک کرنے پر شوبز شخصیات کا شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایف اے سائبر کرائم میں اہلیہ ایمن خان اور سالی منال خان کا نمبر اور ایڈریس لیک کرنے پر شکایت درج کروائی ہے۔
منیب بٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیروز خان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔
دوسری جانب فرحان سعید اور ثروت گیلانی نے بھی فیروز خان کی مبینہ حرکت پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، فرحان سعید کا کہنا ہے کہ فیروز 3 دن کے اندر معافی مانگیں یا پھر عدالت میں مقابلہ کریں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
یاد رہے کہ فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان شخصیات کی نجی معلومات درج تھیں۔
فیروز خان نے پوسٹ شیئر کرنے کے فوری بعد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم تب تک یہ تصاویر وائرل ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگوں کی جانب سے ان فنکاروں کو دن رات کالز اور میسج موصول ہو رہے ہیں جبکہ ان کے گھر پر بھی نامعلوم لوگوں کا آنا جانا ان کیلئے ایک خطرہ بن گیا ہے۔