پنجاب، کےپی اسمبلیوں میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی

پنجاب، کےپی اسمبلیوں میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی
کیپشن: Elections in Punjab, KP Assemblies, Election Commission has finalized the preparations(file photo)

ایک نیوز: پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔ 

ذائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ جس کے تحت انتخابات میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے عملے کی آر ایم ایس سے متعلق ٹریننگ شروع کردی۔ آر ایم ایس بروقت نتائج میں مددگار ثابت ہوگا۔ جس کا کامیاب تجربہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کیا جاچکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کے بروقت نتائج مرکز کو ارسال کرنے میں آر ایم ایس کا اہم کردار رہا۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق مرکزی سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں ٹریننگ شروع کردی گئی ہے۔