ایک نیوز: ضلع بہاولنگر کے شہر مروٹ چولستان جیپ ریلی 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ 18ویں چولستان جیپ ریلی 6 فروری سے 12فروری تک منعقد ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کھیل، سیاحت اور تفریح ایک ساتھ ملنا اکثر مشکل ہوتا ہے لیکن چولستان جیپ ریلی وہ واحد تقریب ہے جہاں یہ تینوں چیزیں ایک ساتھ مل جاتی ہیں۔ فراٹے بھرتی گاڑیاں چولستان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔
ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے انعقاد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ جس کے لیے وہ کئی مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں بھی شروع کردیتے ہیں۔ جیپ ریلی میں سو سے زائد ریسرز حصہ لیں گے۔
6سے شروع ہونے والا یہ مقابلہ قدرے مزید سخت ہے ۔جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہو کر گزرتا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے قاسم سعیدی پچھلے چودہ سال سے چولستان ریلی میں شرکت کے لیے ہر سال اپنے دوستوں کے ہمراہ چولستان جاتے ہیں اور 2013 میں سالانہ چولستان ریلی بھی جیت چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’موٹر سپورٹس‘ بنیادی طور پر مہنگا کھیل ہے۔ اس کھیل کے لیے 'آپ کو شوق ہو، آپ کے پاس وقت ہو اور پیسہ ہو تو پھر ہی آپ اس میں حصہ لے سکتے ہیں'۔
ریس کے راستے کے حساب سے ٹائروں اور رم کو بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔ چولستان میں ریت ہے اور اس کے لیے عام ٹائر استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ اسی طرح کسی پتھروں والے علاقے جائیں گے تو وہاں مختلف ٹائر ہوں گے۔ اس لیے سب سے پہلے ڈرائیور کو سسپینشن بدلنی پڑتی ہے۔‘سسپینشن کے بعد ریسنگ کے لیے خاص قسم کے ٹائر استعمال کیے جاتے ہیں۔
ڈرائیور ہمیشہ راستے کا تعین کرنے کے بعد ٹائر کو تبدیل کرتا ہے۔عام گاڑیوں میں ہائی وے پر چلنے والے ٹائروں کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ وہ چولستان ریلی میں خصوصی ٹائر استعمال کر رہے ہیں جو ہائی وے اور برف پر چلنے والے ٹائروں کا ملاپ ہے۔