بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فی یونٹ قیمت میں 2.19 روپے کمی کا امکان

Jan 19, 2023 | 11:22 AM

ایک نیوز: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی۔ بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بجلی 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

چند روز قبل نیپرا نے مہنگائی کی ماری عوام کوبجلی کا جھٹکا لگادیا۔ بجلی 4روپے 46پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نیپرا کے مطابق  بجلی کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔اضافے کا اطلاق فروری اور مارچ سے کیا جائے گا ۔مختلف کیٹیگزیزکیلئے1روپے 49پیسے سے 4روپے 46پیسے فی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پرنہیں ہوگا ۔

مزیدخبریں